ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران میں ایک اجلاس میں اسلامی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ ملت مصر تہذیب کو وجود میں لانے والی ایک عظیم ملت ہے اس لۓ اگر اس ملک میں انقلاب کامیاب ہوگیا تو اس کے اثرات اور برکات دنیا کے تمام علاقوں تک پھیل جائيں گی۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ یورپ والے نہیں چاہتے ہیں کہ مصر میں آزاد انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جاۓ کہا کہ آج یورپ والوں کی کوشش ہے کہ خطے خاص کر مصر کے عوام کا انقلاب کامیابی سے ہمکنار نہ ہو کیونکہ لوگ عوامی حکومتوں کے خواہاں ہیں اور وہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے مخالف ہیں۔ صدر مملکت نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ آج دنیا کے ممالک میں بیداری نظر آتی ہے کہا کہ خطے کی ملتوں کو ہوشیاری سے کام لینا چاہۓ اور اگر بعض افراد کوئي غلطی کر بیٹھیں تو ان کی غلطی کا جواب غلطی سے نہ دیا جاۓ اور ان اقوام کو دشمنوں کو اس بات کا موقع نہیں دینا چاہۓ کہ وہ ان کی غلطی پر مسرت کا اظہار کریں۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ توحید اور عدل ساری دنیا کے مسلمانوں کے مشترکات میں شامل ہیں کہا کہ ان کو متحد ہوجانا چاہۓ ۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ حریت پسند لوگوں کو ہوشیار رہ کر اپنے انقلاب کی حفاظت کرني چاہۓکیونکہ سامراج کے خفیہ ہاتھ ان کے انقلاب کو ناکام بنانے میں مصروف ہیں۔.........../169
10 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271233
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مصر کے عوام کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ اس انقلاب کے اثرات اور برکات دنیا کے تمام علاقوں تک پہنچیں گی۔